Rights of Parents in Islam

Image
  Rights of Parents in Islam To be obedient to mother and father and to expose kindness to them has been enjoined along side the Oneness and Worship of Allah Almighty, inside the Holy Quran, in this type of manner that it seems that among human deeds, to obey mother and father and deal with them with appreciate and kindness is subsequent most effective to Worship Almighty Allah. The repute of mother and father in Islam could be very high. We as a Muslim ought to provide respect and like to our mother and father. Parents have to be dealt with well always that is a virtuous kind of act in the sight of Almighty Allah. Parents and youngsters in Islam are bonded collectively by way of mutual duties. Allah Almighty says within the Holy Quran: “…No mother have to be harmed via her infant and no father via his infant…” (Quran 2: 233). From the above-cited verse of Holy Quran, we are able to finish that Quran has made it obligatory for the child to deal with his parents with all grace and m...

Give respect to Parents in his life

 •        Give respect to Parents in his life                      *والدین کی کمی* 



انسان کو اپنی جگہ پہ لگا ھوا دانت چھوٹا سا محسوس ھوتا ھے مگر جب وہ دانت گرتا ہے تو دو دانتوں جیسا بڑا خلاء چھوڑ جاتا ہے اور انسان وہاں انگلی رکھ رکھ کر تصدیق کرتا ہے کہ ”ہیں!! واقعی ایک دانت گِرا ہے؟“


کچھ رشتے جب پاس ہوتے ھیں تو اتنے اھم نہیں لگتے مگر جب چلے جاتے ھیں تو اتنا بڑا خلاء چھوڑ جاتے ھیں کہ کئی انسان مل کر بھی اس خلا کو پُر نہیں کر سکتے۔ان میں سے ایک رشتہ والدین کا ھے۔


یہ جب تک پاس ھوتے ھیں تو ہوش سنبھالتے ہی ان کی پابندیاں جان کھا جاتی ھیں

_سپارہ پکڑو مسجد جاؤ ،

_مسجد جاؤ گے تو روٹی ملے گی!! 

زبردستی

_”اسکول دفع ھو جاؤ ، کوئی چھُٹی شُٹی نئیں“

_سردیوں میں گھسیٹ کر گرم کمبل سے نکالنا،


بندہ سوچتا ھے کہ کیا ان کی زندگی میں کوئی کام میں اپنی مرضی سے کر بھی سکوں گا یا نہیں؟؟ 

یہ بہت عجیب تعلق ہوتا ہے ،

ھر پسند کے آگے ماں باپ کھڑے نظر آتے ھیں ،

ھر رنگ میں بھنگ ڈالنے والے!! 

کھیل کے سنسنی خیز لمحات آخری اوورز ،

آفریدی کی بیٹنگ اور عین وقت پر ماں کی للکار… 

_نالائق تو ابھی تک مسجد نہیں گیا؟؟ 

”امی مسجد ادھر ہی ھے… نہیں کہیں جاتی، چلا جاؤں گا

بس پانچ بال ھیں“

 مگر جب یہ چلے جاتے ھیں تو انسان کی دنیا ویران ھو جاتی ھے، خوشی کے وقت پہلا خیال یہی تو آتا ھے کہ امی کو بتاؤں ، یا ابا کو بتاؤں  کہ آپ کا وہ بیکار کا بیٹا یا بیٹی کتنے کام کے نکلے ہیں 

مگر پھر جھٹکا لگتا ھے کہ ”جن کو اصل خوشی ھونی تھی وہ تو چلے گئے“ 


”ڈھونڈ اُن کو اب چراغِ رُخِ زیبا لے کر“ 

ھر خوشی اپنے پس منظر میں دُکھ کی کسک چھوڑ جاتی ھے!! 

والدین کی ہر وہ بات اور پابندی جس پر ہمیں اِس وقت غصہ آتا ھے حقیقت میں اُن کے خلوص و اخلاص کا مظہر ھوتا ھے ، وہ نہ صرف ہمارے نقصان بلکہ نقصان کے اندیشے سے بھی سہمے رھتے ہیں اور ھمارے مستقبل کے لئے پریشان رھتے ہیں۔مگر یہ بات تب تک سمجھ نہیں آتی جب تک آپ کی اپنی اولاد نہیں ھوتی اور آپ بھی جوتی اٹھا کر بیٹے کے سر پر کھڑے نہیں ھوتے!!


” والدین کا خیال رکھیں اُن کی قدر کریں ، ان کیلئے مصروف زندگی میں سے وقت نکالیں ان کا کوئی نعم البدل نہیں...




*کیا آج آپنے درودِ پاک پڑھا؟*

 *صلی اللہ علیہ والہ وسلم*


*رات سوتے وقت والدین کے* 

*قدم بُوسہ کی ترکیب فرماٸیں*


Comments

Popular posts from this blog

آخرت کی تیاری

جمعہ مبارک کہنا بدعت ہے

Rights of Women in Islam