جانوروں کے بارے میں اللہ سے ڈرو۔۔
- Get link
- X
- Other Apps
. *ہرن(جانور) کی دعا*
پرانے زمانے کی بات ھے اٙفغانستان کے ملک پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا اُس کا ایک غلام تھا جس کا نام سبکتگین تھا۔
وہ بہت بہادر عقل مند؛ رحم دل تھا اُس کی انہی خوبیوں کی وجہ سے بادشاہ اُسے بہت عزیز رکھتا تھا۔
ایک روز کی بات ھے کہ سبکتگین گھوڑے پر سوار ہوکر جنگل میں شکار کھیلنے گیا وہ بڑا اچھا شکاری تھا مگر اس روز اِتفاق ہوا کہ شام تک جنگل میں مارا مارا پھرنے کے بعد بھی کوئی شکار اس کے ہاتھ نہ آیا جب وہ واپس ہونے لگا تو ہرنی کا ایک ہرنی کا بچہ اُس کے سامنے سے گزرا۔
اس نے جھٹ گھوڑے سے اُتر کر اُسے پکڑ لیا۔ پھر اُس کو گھوڑے کی کاٹھی کے ساتھ باندھ کر اپنے آگے رکھالیا۔
اور واپس شہر کی طرف چل پڑا۔
کچھ دیر کے بعد اُس نے پیچھے مڑکردیکھا تو حیران رہ گیا۔
ہرنی اُس کے پیچھے پیچھے آرہی تھی اور یوں لگتا تھا جیسے اُس کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہیں ۔
ہرنی کا بچہ بھی بُری طرح تڑپ رہا تھا۔
سبکتگین کو دیکھ کر ہرنی اور اُس کے بچے پر بڑا ترس آیا۔
وہ فوراً گھوڑے سے اُترا اور ہرنی کے بچے کو چھوڑ دیا۔
بچہ آزاد ہوتے ھی اپنی ماں کے پاس چلا گیا ۔
ہرنی نے بچے کو دودھ پلایا اور پھر اُسے ساتھ لے کر جنگل کی طرف چلی گئی ۔
وہ بار بار مڑ کر سبکتگین کی طرف دیکھتی تھی جیسے اس کا شکریہ ادا کر رہی هو۔
اس رات سبکتگین نے خواب دیکھا ایک نورانی صورت بزرگ اُس سے کہہ رہے ہیں
*اے سبکتگین !* تم نے ایک بے زبان جانور پر رحم کھایا ۔ تمہارے اس کام سے الله بے پناہ خوش ہوا ہے اور صلے میں اُس نے تمہیں بادشاہت بخش دی ہے۔
اس خواب کے کچھ عرصے بعد بادشاہ نے اپنی بیٹی کی شادی سبکتگین سے کردی۔
بادشاہ کے یہاں سوائے بیٹی کے اور کوئی اولاد نہ تھی ؛ اس لیے اس کے مرنے کے بعد سبکتگین افغانستان کا بادشاہ بن گیا؛ اس طرح ہرنی پر رحم کرنے کی وجہ سے ایک معمولی غلام کو ایک ملک کی بادشاہت مل گئی ۔
ہمیشہ جانوروں پر رحم کرو ؛ انھیں بے جا تنگ نہ کیا کرو۔ دیکھیں ہمارے پیارے آقا علیہ الصلوٰة والسلام نے اُمت کو کتنی اچھی تعلم دی ھے :
اِن بے زبان جانوروں کے بارے میں اللہ سے ڈرو ۔
*(اور ان کے ساتھ رحم و مروت کا معاملہ کرو)*
*اِتّٙقُوا اللّٰہٙ فِی ھٰذِہِ البٙھٙائِمِ المُعْجٙمٙة*ِ (سنن ابو داود)
*صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد*
*کیا آج آپنے درودِ پاک پڑھا؟*
*صلی اللہ علیہ والہ وسلم*
*رات سوتے وقت والدین کے*
*قدم بُوسہ کی ترکیب فرماٸیں*
*❣عمدہ اور اسلامی تحـــــــاریــــــر 🌙*
*┅┄┈•※ ͜✤✤͜※┅┄┈•۔*
*┊ ┊ ┊ ┊ ۔*
*┊ ┊ ┊ ☽۔*
*┊ ┊ ☆۔*
*☆ ☆۔*
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment