عقل اور عشق کی منزلوں میں فرق
- Get link
- X
- Other Apps
. *عقل اور عشق کی منزلوں میں فرق*
. بیٹا وہ کلام پاک اتار دو گے؟ ایک موٹی سی عینک والے پستہ قامت بابا جی نے مجھ سے کہا.
جی اچھا کہہ کر میں پہلی صف کی جانب بڑھا اور ہاتھ بڑھا کر کلام پاک اتار کر پیچھے دیکھا تو وہ بابا جی مجھے نظر ہی نہیں آئے.
سوچا تھوڑا سا انتظار کرلیتا ہوں.
تھوڑی دیر میں وہ اپنے رومال سے ہاتھ صاف کرتے ہوئے مسجد کے برآمدے میں داخل ہوئے اور معذرت خواہانہ لہجے میں کہا کہ "بیٹا میں وضو کرنے چلا گیا تھا، قرآن پاک اتارنے کا شکریہ"
بابا جی اجازت ہو تو ایک سوال پوچھ سکتا ہوں؟
انہوں نے تھوڑا توقف کیا اور پھر اجازت دے دی.
بابا جی پہلے آپ نے کلام پاک کہا اور بعد میں قرآن پاک، بات کچھ سمجھ نہیں آئی.
بیٹا پہلے وضو نہیں تھا تو دل نہیں مانتا کہ قرآن پاک بولوں.
میں نے ان سے ہاتھ ملایا اور یہ سوچتے ہوئے مسجد سے باہر نکل آیا کہ "عقل اور عشق کی منزلوں میں بہت فرق ہوتا ہے۔۔۔۔۔
*کیا آج آپنے درودِ پاک پڑھا؟*
*صلی اللہ علیہ والہ وسلم*
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment