Rights of Parents in Islam

Image
  Rights of Parents in Islam To be obedient to mother and father and to expose kindness to them has been enjoined along side the Oneness and Worship of Allah Almighty, inside the Holy Quran, in this type of manner that it seems that among human deeds, to obey mother and father and deal with them with appreciate and kindness is subsequent most effective to Worship Almighty Allah. The repute of mother and father in Islam could be very high. We as a Muslim ought to provide respect and like to our mother and father. Parents have to be dealt with well always that is a virtuous kind of act in the sight of Almighty Allah. Parents and youngsters in Islam are bonded collectively by way of mutual duties. Allah Almighty says within the Holy Quran: “…No mother have to be harmed via her infant and no father via his infant…” (Quran 2: 233). From the above-cited verse of Holy Quran, we are able to finish that Quran has made it obligatory for the child to deal with his parents with all grace and m...

ایک دوسرے کو دل میں جگہ دیں

 .                      *ایک دوسرے کو دل میں جگہ دیں*

.         رات ایک بجے کا وقت تھا اور اس طوطے نے اپنی چونچ میں مٹر کے دانے لیے ہوئے تھے۔ طوطی نے انڈے دے کر اپنا کام پورا کیا اور اب وہ اپنے بکس میں انڈوں پر بیٹھ کر حرارت دینے کا کام کر رہی ہے۔ طوطا  شدید سردی میں تقریباً بکس سے باہر رہ کر سیب، مٹر، چنے اور دانے کا انتظار کرتا ہے پھر خود کی خوراک مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی چونچ میں لے جا کر طوطی کی چونچ میں دے دیتا ہے۔ طوطی خود بھی کھاتی ہے اور جو انڈوں کے ساتھ بچے ہیں انہیں بھی چوگا دیتی ہے۔۔ بعض اوقات طوطا بھی کچھ دیر کیلئے انڈوں پر بیٹھ کر ٹھنڈ سے محفوظ رکھنے کا کام کرتا ہے اور طوطی کچھ دیر کیلئے بکس سے باہر آ کر خود کو پرسکون کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔


بس یہی کہانی انسانوں کی ہے کہ میاں بیوی دونوں مل کر ایک خاندان کی بنیاد رکھتے ہیں اور دو طرفہ قربانیاں دیتے ہیں۔ کون زیادہ اور کون کم قربانی دیتا ہے اس بارے سوچنا شاید فضولیات کا حصہ ہے۔ کبھی مرد زیادہ تو کبھی عورت زیادہ قربانی دیتی ہے اور یوں توازن قائم رہتا ہے۔۔ 

عورت کا یہ سمجھنا کہ مرد سے زیادہ قربانی میں دیتی ہوں بالکل ایسا ہی ہے جیسے بکس میں بیٹھی طوطی یہ دیکھنے سے قاصر ہے کہ باہر بیٹھا طوطا ٹھٹھرتی سردی میں دانے کا انتظار کرتا ہے اور پھر ایک ایک دانہ اپنی چونچ میں لے کر کئی چکر بکس کے لگاتا ہے تاکہ طوطی اور بچے بھوکے نہ رہیں۔ باہر ٹھنڈی ہوا ان کی بیماری کا سبب نہ بنے۔۔۔

مرد کا یہ سوچنا کہ وہ زیادہ قربانی دیتا ہے بالکل ایسا ہی ہے جیسے باہر بیٹھا طوطا یہ نہیں محسوس کر سکتا کہ کئی گھنٹے ایک چھوٹے سے بکس میں قید ہو کر بیٹھے رہنا، ایک ایک بچے کو دانہ تقسیم کر کے دینا، ان کا ہر وقت خیال رکھنا، قید میں سانس لینا کس قدر مشکل کام ہے۔۔۔


ایک اور بات بھی قابل غور ہے کہ جب آپ نیا جوڑا لگاتے ہیں تو چھ ماہ اور بعض اوقات ایک سال اس جوڑے کو ایک دوسرے کے ساتھ ایڈجیسٹ کرتے ہوئے لگ جاتا ہے تب جا کر یہ خاندان تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ تو ایک دوسرے کو سپیس دینا سیکھیے۔ 

سلامت رہیں۔

خوش رہیں۔

خوشیاں بانٹیں۔

سلامتی ایمان پاٸیں۔ 

آمین آمین آمین



*کیا آج آپنے درودِ پاک پڑھا؟*

 *صلی اللہ علیہ والہ وسلم*


*رات سوتے وقت والدین کے* 

*قدم بُوسہ کی ترکیب فرماٸیں*



*❣عمدہ اوراسلامی  تحـــــــاریــــــر 🌙*

*┅┄┈•※ ͜✤۝✤͜※┅┄┈•۔*

                *┊ ┊ ┊ ┊ ۔*

                *┊ ┊ ┊ ☽۔*

                *┊ ┊ ☆۔*

                *☆ ☆۔*


Comments

Popular posts from this blog

آخرت کی تیاری

جمعہ مبارک کہنا بدعت ہے

Rights of Women in Islam