Rights of Parents in Islam

Image
  Rights of Parents in Islam To be obedient to mother and father and to expose kindness to them has been enjoined along side the Oneness and Worship of Allah Almighty, inside the Holy Quran, in this type of manner that it seems that among human deeds, to obey mother and father and deal with them with appreciate and kindness is subsequent most effective to Worship Almighty Allah. The repute of mother and father in Islam could be very high. We as a Muslim ought to provide respect and like to our mother and father. Parents have to be dealt with well always that is a virtuous kind of act in the sight of Almighty Allah. Parents and youngsters in Islam are bonded collectively by way of mutual duties. Allah Almighty says within the Holy Quran: “…No mother have to be harmed via her infant and no father via his infant…” (Quran 2: 233). From the above-cited verse of Holy Quran, we are able to finish that Quran has made it obligatory for the child to deal with his parents with all grace and m...

عورتیں اس طرح بھی ہوا کرتی تھی۔

 *💐👈🏻عورتیں یہ بھی ہواکرتی تھیں۔۔۔۔۔۔*


👈🏻انہیں بھی برابری کی خواہش تھی۔۔

ایک اضطراب سا تھا ان کے اندر۔۔۔

*♦️مرد ہی کیوں؟!*

*♦️ہم کیوں نہیں؟!!*


🌿رسول اللّٰہ کے پاس جاتی ہیں۔۔ ناراضگی کا اظہار کرتی ہیں۔۔

*"قرآن میں ہر چیز کا ذکر صرف مردوں کے لئے ہے، ہم عورتوں کے لئے کسی چیز کا حکم نہیں ۔"*


☘️یہ ام عمارہ الانصاریہ رضی اللّٰہ عنھا ہیں! 

اور یہ۔۔۔ رسول اللّٰه صلی اللّٰہُ علیہِ وآلہ وسلم کی ازواج کے پاس آتی ہیں۔ دل میں خواہش لئے سوال کرتی ہیں:

*"کیا ہمارے معاملے میں قرآن کی کوئی آیت اتری ہے؟"*

پتہ چلتا ہے کہ نہیں اتری۔۔۔

دل میں افسردگی و غم ہے۔۔


🍀شکایت کرنے کو رسول اللّٰہ بھی موجود ہیں!

جاتی ہیں اور کہتی ہیں:

*🍃"یا رسول اللّٰہ! عورتیں بڑے گھاٹے میں ہیں۔"*

رسول اللّٰہ حیران ہوکر وجہ پوچھتے ہیں *کیوں کہہ رہی ہو ایسا؟*

شکوہ کرتی ہیں کہ 

*"مردوں کا جس طرح قرآن میں ذکر کیا جاتا ہے، عورتوں کا اچھائی کے ساتھ کہیں ذکر نہیں ملتا۔۔"*


🌱یہ اسماء بنت عمیس ہیں۔۔

*انتہائے شوق کیا ہے!!*


💫رحمتِ الٰہی یہ مناظر دیکھ رہی ہے۔۔ جوش آتا ہے۔۔

📖آیت نازل ہوتی ہے۔۔

*"بالیقین جو مرد اور جو عورتیں مسلم ہیں،* 

*مومن ہیں،* 

*مطیع فرمان ہیں،*

*راست باز ہیں،*  

*صابر ہیں،* 

*اللّٰہ کے آگے جھکنے والے ہیں ،* 

*صدقہ دینے والے ہیں،* 

*روزہ رکھنے والے ہیں،* 

*اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں،* 

*اور اللّٰہ کو کثرت سے یاد کرنے والے ہیں،* 

_اللّٰہ نے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر رکھا ہے۔"_

(الاحزاب 35)


🌾اور یہ ام سلمہ کی ناراضگی ہے۔۔

رسول اللّٰہ سے بڑے مان سے سوال کرتی نظر آتی ہیں:

*"یا رسول اللّٰہ! اللّٰه نے ہجرت کے بارے میں عورتوں کا کوئی ذکر کیوں نہ کیا۔۔۔"*


*🌹رب کائنات نے ان شکوؤں کو کتنی محبت سے سنا ہوگا۔۔*

*🌹کیسا قدردان ہے وہ۔۔۔*

کہ ان کے ذکر کو اپنے کلام میں شامل کرکے امر کردیا! 

ام سلمہ شکوہ کرتی ہیں اور 

📖اُدھر وحی اترتی ہے۔۔

*"جواب میں ان کے رب نے فرمایا میں تم میں سے کسی کا عمل ضائع کرنے والا نہیں ہوں۔* 

*خواہ مرد ہو یا عورت، تم سب ایک دوسرے کے ہم جنس ہو۔* 

لہٰذا جن لوگوں نے میری خاطر اپنے وطن چھوڑے اور جو میری راہ میں اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے اور میرے لیے لڑے اور مارے گئے ان کے سب قصور میں معاف کردوں گا اور انھیں ایسے باغوں میں داخل کر دوں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ یہ ان کی جزا ہے اللّٰه کے ہاں اور بہتر ین جزا اللّٰه ہی کے پاس ہے۔"

(آل عمران 195)


*🌻مرد سنتے ہیں تو حسرت سے کہتے ہیں:*


*_"یہ پہلی عورت ہے جو ہم سے آگے بڑھ گئی!'_*


*💎🌟کیسی برابری اور سبقت کی خواہش ہے۔۔۔*

اُن کی فکریں ہی الگ تھیں۔۔۔

اُن کے غم ہی سِوا تھے!!


📚(واقعات بحوالہ: تبیان القرآن، تفسیر بغوی)

کاپی کیا گیا

Comments

Popular posts from this blog

آخرت کی تیاری

جمعہ مبارک کہنا بدعت ہے

Rights of Women in Islam