Rights of Parents in Islam

Image
  Rights of Parents in Islam To be obedient to mother and father and to expose kindness to them has been enjoined along side the Oneness and Worship of Allah Almighty, inside the Holy Quran, in this type of manner that it seems that among human deeds, to obey mother and father and deal with them with appreciate and kindness is subsequent most effective to Worship Almighty Allah. The repute of mother and father in Islam could be very high. We as a Muslim ought to provide respect and like to our mother and father. Parents have to be dealt with well always that is a virtuous kind of act in the sight of Almighty Allah. Parents and youngsters in Islam are bonded collectively by way of mutual duties. Allah Almighty says within the Holy Quran: “…No mother have to be harmed via her infant and no father via his infant…” (Quran 2: 233). From the above-cited verse of Holy Quran, we are able to finish that Quran has made it obligatory for the child to deal with his parents with all grace and m...

شادی کے بعد ماں باپ کو بیٹی کے معاملات میں ہوش سے کام لینا چاہیے

 عالیہ کی دس سال پہلے شادی ہوئی تھی....


 شادی بہت دھوم دھام سے کی گئی۔ شادی کے چھ ماہ بعد ہی عالیہ ماں باپ کے گھر آکے بیٹھ گئی۔ وجہ وہی شکایات جو عام طور پر ہر بہو کو اپنی ساس سے ہوتی ہے۔ ماں باپ نے بے وقوفی کی کہ بجائے اسے سمجھانے کے، اس کے شوہر کو بلایا اور الگ گھر کا مطالبہ کردیا۔ داماد نے اپنی مجبوریاں بتا ئیں کہ میں الگ گھر لینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں ، ہاں میں اتنا کرسکتا ہوں کہ یہ گھر میں ہی الگ ہوجائے، اپنا کھانا پکانا الگ کرلے لیکن عالیہ کے والدین نہ مانے ۔اسکی ماں کہنے لگی کہ ہماری بچی ہم پر بھاری نہیں ہے کہ ہم اسے دو وقت کا کھلا نہ سکیں۔ داماد نے بہت کوشش کی لیکن اس کے ماں باپ نے اسے بھیجنے سے انکار کردیا۔ عالیہ بھی یہ سوچ کرماں باپ کے گھر بیٹھ گئی کہ جب عقل ٹھکانے آئے گی تو مطالبہ پورا کرکے خود ہی لینے آئے گا لیکن بے چارے شوہر کی اتنی پسلی ہی نہیں تھی کہ وہ الگ گھر کا بندوبست کرسکتا۔ عالیہ کے خاوند نے کچھ عرصہ تو صلح کی کوشش کی لیکن عالیہ کی ماں اپنی ضد پر اڑگئی اور اپنی بیٹی کو نہ بھیجا۔ چند ماہ بعد عالیہ ایک بیٹے کی ماں بن گئی۔ خاوند نے اس موقع پر پھر صلح کی کوشش کی لیکن عالیہ کی ماں بھی ضد کی پکی تھی داماد کو بے عزت کرکے گھر سے نکال دیا کہ جب تک میری بیٹی کے لیے الگ گھر کا بندوبست نہیں کرتے تب تک بیٹی نہیں بھیجوں گی۔ بیٹی بے چاری بول ہی نہ سکی کہ امی میں اب جانا چاہتی ہوں۔ اس بات کو اب دس سال ہوچکے ہیں اورعالیہ اپنے بیٹے سمیت ابھی بھی ماں باپ کے گھر بیٹھی ہے۔ اس نے کئی بار جانے کا فیصلہ کیا لیکن ماں باپ کی عزت کی وجہ سے چپ رہی۔ اب بے چاری عالیہ بھائیوں پر بوجھ بن چکی ہیں۔ والد انتقال کرچکا ہے ماں بیمار ہو کر چارپائی کی ہوگئی ہے۔ عالیہ کا بیٹا بے چارہ باپ کے ہوتے ہوئے بھی یتیموں والی زندگی گذار رہا ہے۔وہ اب پچھتاتی ہے اور یہ سوچ سوچ کر پریشان ہے کہ اس کی ماں کے بعد اسکا کیا بنے گا۔ ماں یہ نہیں سوچ رہی بس اپنی بات پر ہی اڑی ہوئی ہے۔ لوگ سمجھا سمجھا کر تھک گئے ہیں پر کسی کی بات بھی اسکی سمجھ میں نہیں آئی۔ 

میں سوچتی ہوں کہ کچھ والدین جذبات میں آکر غلط فیصلہ کرکے اپنی بیٹی کی زندگی تباہ کردیتے ہیں۔ بے چاری ساری عمربھابھیوں کے طعنوں کا نشانہ بنتی ہے ذلیل وخوار ہوتی ہے۔ وہ یہ نہیں سوچتے کہ بیٹی کی ضرورت صرف دو وقت کی روٹی نہیں بلکہ اسے اپنے خاوند کا سہارا چاہیے، اسکے بچوں کو اپنے باپ کی ضرورت ہے۔ کاش کہ ماں باپ فیصلہ کرتے وقت جذبات کی بجائے عقل سے کام لیں اور کسی خاندان کو ٹوٹنے سے بچالیں......!!


 لیکن افسوس کہ عالیہ آج بھی اپنے والدین کے گھر بیٹھی ہے


کچھ بیٹیاں بھی بڑی عجیب ہوتی ہیں خد کو توڑ لیتی ہیں ،

مگر ماں باپ کا گھمنڈ نہیں ٹوٹنے دیتیں....!!!`

Comments

Popular posts from this blog

آخرت کی تیاری

جمعہ مبارک کہنا بدعت ہے

Rights of Women in Islam